اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ کہلاتے ہیں ان کے صدر بننے سے امید ہے کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کی کوئی راہ ضرور نکالیں گے۔
میڈیا سیل جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔