- Advertisement -
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے طور پر تجویز کیا جبکہ زرتاج گل، نوید عامر جیوا سمیت دیگر ممبران نے ان کے نام کی تائید کی۔
ارکان کمیٹی نے صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -