36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد ،اپیکا محکمہ تعلیم رحیم یارخان یونٹ کے انتخابات

صادق آباد ،اپیکا محکمہ تعلیم رحیم یارخان یونٹ کے انتخابات

- Advertisement -

صادق آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):اپیکا محکمہ تعلیم یونٹ کے انتخابات میں22رکنی ایگزیکٹوباڈی میں سے جنرل سیکرٹری سمیت 21امیدواران بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے‘ 14مئی کو صرف صدارت کیلئے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمشنر نے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔ تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع رحیم یارخان محکمہ تعلیم یونٹ کے انتخابات برائے سال 2025-26ء کیلئے نامزد الیکشن کمشنر چوہدری ریاض احمدجتالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14مئی کو ہونیوالے انتخابات کیلئے اتحاد گروپ کی جانب سے صدارت کے امیدوار محبوب خان سمیت22رکنی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ صدارت کیلئے دودیگر امیدواران چوہدری محمدامین اور محمدطیب حنیف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال تمام امیدواران کے کاغذات درست قرارپائے گئے۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ صدارت کے علاوہ ایگزیکٹوباڈی کی 21نشستوں پر اتحاد گروپ کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کرائے تھے جس پر اتحاد گروپ کے تمام 21ایگزیکٹوممبران بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 14مئی کو صرف صدارت کیلئے پولنگ ہوگی جس میں تین امیدوار محبوب خان‘ چوہدری محمدامین اور محمدطیب حنیف انتخابی عمل میں حصہ لیں گے۔امیدواران کے انتخاب کیلئے پولنگ 14مئی بروز بدھ صبح 8بجے سے شام 4بجے تک گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول رحیم یارخان میں ہوگی۔

- Advertisement -

الیکشن کمشنر چوہدری ریاض احمدجتالہ نے کہا کہ تمام ووٹرز پولنگ کے روز بروقت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور پولنگ اسٹیشن میں اپنا قومی شناختی کارڈ‘ محکمانہ کارڈ ہمراہ لائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں