39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد ،متاثرہ تاجروں کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے،وفاقی پارلیمانی...

صادق آباد ،متاثرہ تاجروں کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

- Advertisement -

صادق آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے غربت کا خاتمہ، رکنِ قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری سے لنڈا بازار صادق آباد کے متاثرہ تاجروں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں لنڈا بازار میں پیش آنے والے حالیہ حادثے یا نقصان کے متاثرین کی بحالی اور ان کے روزگار کی بحالی کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد ابرار حسین اور عطااللہ صدر لنڈا بازارنے سردار اظہر خان لغاری کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لنڈا بازار میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد متعدد تاجر بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان کا واحد ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کی مالی معاونت کرے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔سردار اظہر خان لغاری نے وفد کی بات توجہ سے سنی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ تاجروں کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں مقامی سطح پر بھی فوری ریلیف مہیا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ لنڈا بازار کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جلد ہی متاثرہ تاجروں کے لیے ایک خصوصی امدادی پیکج کی منظوری کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں