صادق آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):پاکستان کلاتھ مارکیٹ صادق آباد کے انتخابات میں ملک تاج وسیم کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب کر لیا گیا۔ ان کی کامیابی پر دوست احباب اور تاجروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جن عہدیداروں کا چناؤعمل میں لایا گیا ان میں سرپرست اعلی چوہدری جاوید انور، صدر ملک تاج محمد وسیم،جنرل سیکرٹری ملک محمد صادق، نائب صدر جی ایم رحمانی، فنانس سیکرٹری محمد الطاف شامل ہیں۔ اس موقع پر مارکیٹ کے لیے نئی باڈی کا بھی اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق ملک محمد صادق کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ کے تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت مارکیٹ کی بہتری اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔نومنتخب صدر ملک تاج وسیم نے کہاکہ دوستوں ، بھائیو ں کی طرف سے دی جانیوالی محبتوں کا مقروض ہوں، انشاء اللہ ہر مقام ہر پلیٹ فارم پر ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلوں گا، تمام فیصلے مشاورت سے ہی کیے جائینگے۔ کلاتھ بھائیوں کی مشکلات میری اپنی مشکلات ہیں، جن کو حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588720