37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد ،گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

صادق آباد ،گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

- Advertisement -

صادق آباد۔29 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹ کے وزٹ کا آغاز کر دیا۔انہوں نے شہر کے مختلف بڑی شاپس اور ہوٹلز کا دورہ کرتے ہوئے اشیاء روزمرہ کی قیمتوں، پرائس کنٹرول لسٹوں اور معیار و مقدار کا جائزہ کیا۔ انہوں نے روٹی کا وزن کم ہونے پر دو ہوٹل مالکان کو 30ہزار کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ مانیٹر کیا جائے گا اور وہ خود بھی فیلڈ میں اشیاء روزمرہ کی قیمتوں اور نرخ ناموں کو چیک کریں گے۔ گرانفروشی یا نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل بھیجا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کی ہدایت پر 46پُل اور جمالدین والی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو سیل کرتے ہوئے سامان ضبظ کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ڈیزل و پیٹرولیم ایجنسیز اور ایل پی جی ڈیکنٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں