22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد ، 11 کلو سے زائد چرس اور درجنوں بوتل ولائتی...

صادق آباد ، 11 کلو سے زائد چرس اور درجنوں بوتل ولائتی شراب برآمد

- Advertisement -

صادق آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی):تھانہ سی ڈویژن رحیم یارخان پولیس کے چھاپے میں تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے 11 کلو سے زائد چرس اور درجنوں بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی، مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن سجاد حسین اور ٹیم کے ڈی ایس پی سٹی دلشاد راؤ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلی کارروائی میں سب انسپکٹر محمد طیب شاہد اور ٹیم نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر اسلامیہ کالونی چوک منشیات فروش علی اصغر کو مختلف برانڈز کی 72 بوتل ولائتی شراب سمیت، دوسری کارروائی میں سب انسپکٹر عرفان شہزاد اور ٹیم نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر مخبر سے اطلاع پاتے ہوئے رانا ٹاؤن سے بدنام منشیات فروشہ صفیہ دشتیانی کو 10 کلو چرس، تیسری اور آخری کارروائی میں اے ایس آئی محمد اقبال اور ٹیم نے دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر کی اطلاع پر اتحاد ٹاؤن سے منشیات فروش اشفاق دشتی کو 1 کلو 150 گرام چرس سمیت حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں