صادق آباد سے بہاولپورآنیوالی مدینہ ہائی روف وین کاٹائرکھلنے کی وجہ سے حادثہ، وین میں گیس سلنڈر کی وجہ سے وین کوآگ لگ گئی

160
accident

بہاول پور 18 جولائی (اے پی پی):صادق آباد سے بہاولپورآنیوالی مدینہ ہائی روف وین کاٹائرکھلنے کی وجہ سے حادثہ، وین میں گیس سلنڈر کی وجہ سے وین کوآگ لگ گئی، 13افراد زخمی، ریسکیو1122نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122ذرائع نے بتایاہے کہ شان مدینہ ہائی رؤف وین صادق آباد سے بہاولپورکی طرف آرہی تھی کہ موسیٰ والاپمپ مسافرخانہ کے قریب اس کے ٹائرکھل گئے جس کی وجہ سے وہ اُلٹ گئی اوراس کوآگ لگ گئی۔

اطلاع پرریسکیو1122موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے فوری طورپرتمام مسافروں کوبحفاظت وین سے نکال لیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق اس حادثے میں 13مسافرزخمی ہوئے جن میں سے دوکوموقع پرطبی امداد دے کرروانہ کردیاجبکہ 11مسافروں کوفوری طورپرہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیاگیا۔

منتقل ہونیوالے مریضوں میں محمدفیاض، ذیشان، سیف علی، مدثرعلی، فہدجمال، عبدالقادر، بختاوربی بی، پروین،شاہدجمال، اکبر، مدثر، غلام فرید اورعروج بی بی شامل ہیں۔