- Advertisement -
راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے شراب سپلائر گرفتار کر کے دو سو بوتل شراب اور پچاس لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ ہفتہ کو ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زین قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم نے شراب شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھی۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منشیات اور شراب جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564743
- Advertisement -