24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار...

صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔24اگست (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون اور 5 ہزار 600 روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں