راولپنڈی۔7جولائی (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 545 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی محمد حسیب راجہ نے بتایا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی معاشرتی برائی کے مکمل خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا، عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔