صادق سنجرانی نے سیکریٹری سینیٹ کے عہدے کو سیکریٹری جنرل میں تبدیل کرنے کے احکامات واپس لے لئے

73

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے سروس رولز 2017ءکی شق 38 کے تحت دیے گئے اختیارات کے مطابق سیکریٹری سینیٹ کے عہدے کو سیکریٹری جنرل میں تبدیل کرنے کے احکامات اس آرڈر کی تاریخ اجراء29 مارچ 2019ءسے واپس لے لیے ہیں۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان احکامات کی روشنی میں سابق سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سیکریٹری جنرل کے ٹائٹل کو استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔