اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کہا ہے کہ بارش کے دوران کسی بھی نا گہانی پریشانی سے بچنے کیلئے کمپنی انتظامیہ اپنے صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں، ہاتھ یا جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں، کپڑے استری کرتے ہوئے یا کپڑے دھوتے ہوئے ربڑ کے جوتوں کا استعمال کریں، جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ یا ٹرانسفارمر کے نیچے ہرگز نہ باندھیں اور شارٹ سرکٹ کے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے بجلی کی بوسیدہ اور خراب وائرنگ کو درست کروائیں۔
چھوٹے بچوں کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے انھیں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز ، ہیلپ لائن نمبر118 یا کمپیلنٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبر9252933-051 پر کال کریں۔