صارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ایس ای فرسٹ سرکل29اپریل کو ای کچہری کا انعقاد کریں گے،فیسکو

126

فیصل آباد۔ 26 اپریل (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن اورچیف ایگزیکٹو فیسکوفیصل آباد انجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پرصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکوفرسٹ سرکل محمد امیر خان29اپریل بروزسوموارکو صبح 10سے دوپہر12بجے تک فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے جس میں وہ صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع، سول لائن، عبداللہ پور، جڑانوالہ، شیخوپورہ روڈ، لالیاں اورچنیوٹ ڈویژن کے صارفین اپنے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ان سےwww.facebook.com/fescocircle1 پررابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔