چنیوٹ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی میں کوئی عذرقابل قبول نہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ جنوری میں اب تک ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے22ہزار 904 انسپکشنز کیں جس کے دوران اوورچارجنگ کی 870شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے دکانداروں کو11لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سخت وائلیشن پر7 دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 420گرانفروشوں کو گرفتارکیا