صارفین کو یکساں پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، جنرل منیجر سوئی گیس

141
Sui Southern
Sui Southern

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز راولپنڈی ریجن کے جنرل منیجر عمر حیات نے کہا ہے کہ محکمہ صارفین کو یکساں پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کر رہا ہے، ریجنل آفس راولپنڈی میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے گیس سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ اور صارفین کی شکا یات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے، ر اولپنڈی کے صارفین کو معیاری پریشر پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

جنرل مینجر راولپنڈی عمر حیات نے” اے پی پی "سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی شہر کے کسی علاقے سے گیس کی عدم دستیابی کی کوئی اجتماعی شکایت موصول نہیں ہوئی، صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے محکمہ کی ایمرجنسی ٹیمیں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین سے گذارش ہے کہ موسم سرما میں گیس کے استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، گیس استعمال میں بے احتیاطی ناخوشگوار حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔