10.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںصارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ فروری میں 1.5فیصدریکارڈ،ستمبر2015کے بعدمہنگائی کی کم ترین...

صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ فروری میں 1.5فیصدریکارڈ،ستمبر2015کے بعدمہنگائی کی کم ترین سطح رہی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ فروری میں 1.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر2015کے بعد مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق فروری میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ 1.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 2.4 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 23.1 فیصد تھا،شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ فروری میں 1.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 2.7 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 24.9 فیصد تھا،

دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ فروری میں 1.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 1.9 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 20.5 فیصد تھا، فروری میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ (ایس پی آئی) 0.2 فیصد تک گرگیا جو جنوری میں 0.7 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 30.4 فیصد تھا،ہول سیل پرائس انڈیکس فروری میں 0.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 0.6 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 18.7 فیصد تھا، شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زرکی شرح فروری میں 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بھی 7.8 فیصد جبکہ گزشتہ سال فروری میں 15.5 فیصد تھا۔

- Advertisement -

دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط کی شرح فروری میں 10.4 فیصد رہی جو جنوری میں بھی 10.4 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 21.9 فیصد تھی۔شہری علاقوں میں بنیادی افراط زرکی شرح 4.6 فیصد اوردیہی علاقوں میں 5.2 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ٹماٹرکی قیمت میں 56.76 فیصد، پیاز31.49 فیصد،آلو20.10 فیصد، تازہ سبزیاں 16.73 فیصد،انڈے 14.23 فیصد، دال چنا10.21 فیصد،چائے 10.03 فیصد، بیسن 8.68 فیصد، گندم 2.97 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد، آٹا 2.23 فیصد، چکن 1.51 فیصد، دال مسور1.49 فیصد، دال مونگ 1.33 فیصد،گندم سے بنی مصنوعات 1.25 فیصد، سرسوں کاتیل 1.19 فیصد، مچھلی 0.12 فیصد اوردودھ سے بنی اشیاء کی قیمت میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی، اس کے برعکس تازہ پھلوں کی قیمت میں 14.99 فیصد، چینی 9.35 فیصد،مکھن 5.61 فیصد، مصالحہ جات 1.59 فیصد،بیکری 1.19 فیصد،مشروبات 1.16 فیصد، شہد1.12 فیصد، بناسپتی گھی 0.66 فیصد، گوشت 0.46 فیصد،

چاول 0.39 فیصد، کوکنگ آئل 0.35 فیصد، تیارخوراک 0.33 فیصد، لوبیا 0.21 فیصد اورخشک دودھ کی قیمت میں 0.03 فیصد کااضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق غیرغذائی اشیا میں مایع ہائیڈروکاربن کی قیمت میں 8.32 فیصد، ٹھوس ایندھن 1.48 فیصد،،ٹرانسپورٹ خدمات 0.97 فیصد، تعمیراتی سامان 0.49 فیصد، بجلی کے اخراجات 0.28 فیصد اورسٹیشنری کی قیمت میں 0.21 فیصد کی کمی ہوئی، اس کے برعکس رہائشی اخراجات میں ماہانہ بنیادوں پر5.07 فیصد، میکنیکل خدمات 0.89 فیصد، ڈاکٹرکلینک فیس 0.80 فیصد، موٹرفیول 0.75 فیصد، تعمیراتی شعبہ میں اجرت کے نرخ 0.74 فیصد پلاسٹک مصنوعات 0.63 فیصد اورڈینٹل خدمات کے اخراجات میں 0.51 فیصد کااضافہ ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں