صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نمو

89
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نموہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نموہوئی جو اپریل میں 36.4 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 13.8 فیصد تھی، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں ماہانہ بنیادوں پر1.6 فیصدکا اضافہ ہوا جواپریل میں 2.4 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 0.4 فیصدتھی۔

شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر35.1 فیصدکی نموہوئی جواپریل میں 33.5 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 12.4 فیصدتھی، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ماہانہ بنیادوں پرمئی کے دوران1.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو اپریل میں 2 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 0.3 فیصدتھا۔ دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر42.2 فیصدکی نموہوئی جواپریل میں 40.7 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 15.9 فیصدتھی۔

ماہانہ بنیادوں پردیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مئی کے دوران 1.7 فیصد کی نموہوئی جو اپریل میں 3 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 0.6 فیصدتھی۔ اعدادوشمارکے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر43 فیصد کا اضافہ ہوا جواپریل میں 42.1 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 14.1 فیصدتھی، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر1.3 فیصد کی نموہوئی جو اپریل میں 2.7 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 0.6 فیصدتھی۔

اعدادوشمارکے مطابق ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.8 فیصدکی نموہوئی جو اپریل میں 33.4 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 29.6 فیصدتھی۔ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر1 فیصد کی نموہوئی جو اپریل میں 0.1 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 1.4 فیصدتھی۔ شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی اشیاء کی مہنگائی میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد کی نموریکارڈکی گئی جواپریل میں 19.5 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 9.7فیصدتھی۔

شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی اشیا کی مہنگائی میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر1.2 فیصدکی نموہوئی جواپریل میں 1.8 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 0.7 فیصدتھی۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی اشیاء کی مہنگائی میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے جو اپریل میں 24.9 فیصد اورگزشتہ سال مئی میں 11.5 فیصد تھی۔