صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لئے تیار ہے، لیسکو ترجمان

153

لاہور۔15اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کا فعال نظام موجود ہے جس کے ذریعے لیسکو اپنے صارفین کو شاندار سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ لیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران لیسکو کو 4ہزار231شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 3ہزار 681شکایات کا بروقت ازالہ کردیا گیا موصول ہونیوالی شکایات میں سے صرف 550شکایات تاخیر کا شکار ہیں جن کا جلد ہی ازالہ کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 687شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 583کا ازالہ کردیا گیا،

سنٹرل سرکل میں 1251 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1141کا ازالہ کردیا گیا۔ ایسٹرن سرکل میں 706شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 672کا ازالہ کردیا گیا، اوکاڑہ سرکل میں 163شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 117کا ازالہ کردیا گیا، سدرن سرکل میں 968شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 914کا ازالہ کردیا گیا، شیخورہ سرکل میں 250شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 110کا ازالہ کردیا گیا۔قصور سرکل میں 150شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 105کا ازالہ کردیا گیا اور ننکانہ سرکل میں 56شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 39کا ازالہ کردیا گیا۔