صارفین کےلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ جولائی میں11.1 فیصد رہا جو 33 ماہ کی کم ترین سطح ہے،ادارہ شماریات

160
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):صارفین کےلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ (سی پی آئی)جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈکیاگیا جو 33 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ماہانہ رپوٹ کے مطابق جون میں سی پی آئی 12.6 فیصد اور جولائی 2023 میں 28.3فیصد کی سطح پر ریکارڈکیاگیاتھا۔ شہری علاقوں میں صارفین کے لئےقیمتوں کا عمومی اشاریہ 13.2 فیصد کی سطح پر ریکارڈکیاگیا جو جون میں 14.9 فیصد اور گزشتہ سا ل جولائی میں 26.3 فیصد تھا۔

دیہی علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 8.1 فیصد کی سطح پر ریکارڈکیاگیا جو جون میں 9.3 فیصد اور گزشتہ سا ل جولائی میں 31.3 فیصد تھا۔ صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) جولائی میں 15.7 فیصد کی سطح پر ریکارڈکیاگیا جو جون میں 16.6 فیصد اور گزشتہ سا ل جولائی میں 29.3 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس جولائی میں 10.4 فیصد کی سطح پر ریکارڈکیاگیا جو جون میں 10.6فیصد اور گزشتہ سال جولائی میں 23.1 فیصد تھا۔

رپورٹ کےمطابق شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر کی شرح جولائی میں 11.7فیصد ریکارڈکی گئی جو جون میں 12.2 فیصد اور گزشتہ سال جولائی میں 18.4 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زر کی شرح جولائی میں 16.9فیصد ریکارڈکی گئی جو جون میں 17فیصد اور گزشتہ سال جولائی میں 24.6فیصد تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پیاز کی قیمت میں 9.68فیصد، بیکری آئٹمز 1.22فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 0.19فیصد کمی ہوئی ۔

بجلی کے بلوں میں 4.19فیصد اور ٹرانسپورٹ خدمات میں 0.79فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 75.82فیصد ، تازہ سبزیوں 29.71فیصد، خشک دودھ 17.33فیصد ، دال چنا 15.36فیصد، بیسن 13.31فیصد ، چکن 9.89فیصد ، دال مونگ 8.75فیصد، آٹا 8.23فیصد ، آلو 7.91فیصد ، تازہ دودھ 5.31فیصد، گندم 4.85فیصد ، تازہ پھل 4.41فیصد، دودھ سے بنی اشیا 3.25فیصد ،

گندم سے بنی اشیا 2.95فیصد، شہد 2.40 فیصد ، دال ماش 2.28فیصد ، دال مسور 2.26فیصد، مشروبات 1.90فیصد، چینی 1.71 فیصد، انڈے 1.60فیصد، سگریٹ 1.25فیصد، لوبیا 1.13فیصد ، گڑ 1.4فیصد، نمکو 0.89فیصد ، کوکنگ آئل 0.75فیصد، مصالحہ جات 0.73 فیصد، ڈرائی فروٹ 0.72فیصد، تیار خوراک 0.70فیصد،چاول 0.57فیصد، گوشت 0.56فیصد، مکھن 0.41فیصد، سرسوں کاتیل 0.33فیصد، آئس کریم 0.30 فیصد اور بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.24فیصد اضافہ ہوا۔\932