صارفین گیس کا استعمال کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ایس این جی پی ایل

139
صارفین گیس کا استعمال کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ایس این جی پی ایل

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی ٹیمیں صارفین کی ہنگامی شکایات کا فوری جواب دینے کیلئے 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ایس این جی پی ایل میڈیا افیئرز کے شاہد اکرم نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ گیس کی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

،وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی 6/2 میں گیس دھماکے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے پر متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر متاثرہ گھر کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل کی تنصیبات بشمول گیس میٹر اور سروس پائپ بدستور موجود ہیں۔

عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد اکرم نے ایس این جی پی ایل کےصارفین پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے گیس کی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔