شیخوپورہ 12 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ (اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 128 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 80 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا ، مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المعیاد5.2 کلوگرام اشیاء سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔