صحافتی ادارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے، شیخ رشید احمد

74
صحافتی ادارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے، شیخ رشید احمد
صحافتی ادارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی ادارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، امید ہے سندھ حکومت جنگ اور جیو نیوز کے دفتر کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔