صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے وزیر قانون و پارلیمانی امور گلگت بلتستان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

87

گلگت۔21دسمبر (اے پی پی):گلگت بلتستان حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے دیگر صوبوں کی طرز پر جامع قانون سازی کے لئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سید سہیل عباس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اعلی سطحی کمیٹی میں صوبائی معاون خصوصی اطلاعات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات سمیت گلگت بلتستان کی میڈیا انڈسٹری کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر قانون سازی کے لئے2ہفتوں میں جامع تجاویز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔