27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی مکمل تفتیش مکمل کی جائے گی،...

صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی مکمل تفتیش مکمل کی جائے گی، سعودی وزیر خارجہ

- Advertisement -

جکارتہ ۔23اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی جامع تفتیش ہر صورت میں مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات اپنے انڈونیشیا کے دورے کے دوران جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تفتیشی عمل مکمل کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم ترکی روانہ کردی گئی ہے۔ الجبیر کے مطابق اس ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبے میں تمام افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ خاشقجی دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھر باہر نہیں آئے تھے۔ سعودی عرب قونصل خانے میں ا±ن کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118759

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں