23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںصحبت پور،پیر آف شاہ پور کی صوبائی وزیر سے کراچی میں ملاقات

صحبت پور،پیر آف شاہ پور کی صوبائی وزیر سے کراچی میں ملاقات

- Advertisement -

صحبت پور۔ 29 جنوری (اے پی پی):پیر آف شاہ پور سید محمدیار شاہ اور ان کے فرزند ارجمند سید علی محمد شاہ نے صوبائی وزیرسندھ سردار احسان الرحمان مزاری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ میں رہنے والے دوستوں کے ساتھ مختلف درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے حوالےسے تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر سندھ سردار احسان الرحمان مزاری نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں انکےمسائل اسی وقت حل بھی کر دیئے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ہماری کوشش ہوگی ۔آہستہ آہستہ سب دوستوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ آخر میں سید علی محمد شاہ نے سردار احسان الرحمان مزاری کو ایران سے لائی گئی قرآنی آیات کی شیلڈ کا تحفہ بھی فراہم کیا۔ اس موقع پر پیر آف غوث پور سندھ سید محمد شاہ جیلانی ودیگر دوسرے معززین بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں