صحبت پور۔ 31 جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو اجتماعیت کو فروغ دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں ہم بلند بانگ دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔
ہماری سیاست کا محور غربت پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو ان کے حقوق دلانے انھیں معاشی سماجی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوسہ ہاوس صحبت پور میں مختلف عوامی وفود اور علاقہ معتبرین معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ وزیراعل بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت صوبے کی پایدار ترقی امن و استحکام خوشحالی اور نوجوان طبقے کو روزگاری کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبے سے غربث پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صحبت پور میں بے پناہ ترقیاتی منصوبے شروع کے گیے ہیں جنکی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میہسر ہونگی۔ عوام کی بلا امیتاز خدمت ہمارا نصب العین ہے ہمارے دروازے اپنے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہوے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554320