صحبت پور ۔ 28 اپریل (اے پی پی):آل پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سردار اقبال احمد خان بجارانی اور مرکزی چیرمین سردارزادہ سخی فیصل خان گولہ بلیدی کی خصوصی ہدایت پر آل پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیئر ایسوسی ایشن صوبہ بلوچستان نے میٹنگ کا انعقاد کیا اور صوبہ بلوچستان کے صدر بابو عبدالوحید گولہ بلیدی نےڈیرہ اللہ یار میں صدارت کی ۔ میٹنگ میں مختلف ایجنڈے زیرغور لاٸے گ ٸے لائےگئے لیکن سب سے خاص ایجنڈا تھاکہ تنظیم سازی کو بڑھا کر ممبر شپ کو فعال کیا جائے۔
میٹنگ کے دوران مرکزی سینٹرل کمیٹی (سی ای سی) ممبر استاد علی شیر گولہ بلیدی, محترم میاں بخش بلیدی, صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی امام بخش بلیدی, سینئیر نائب صدر بلوچستان بابو شبیر احمد گھنیہ بلیدی, انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد عظیم باجکانی بلیدی, ضلع جعفرآباد کے صدر درمحمد خان گولہ بلیدی، انفارمیشن سیکرٹری بابو لیاقت علی گولہ بلیدی، خزانچی فقیر محمد گولہ بلیدی، آفس سیکرٹری اختر حسین گولہ بلیدی سمیت رئیس شفع محمد گولہ بلیدی، بابو مختیار حسین گولہ بلیدی، حاجی محمد پناہ گولہ بلیدی، عدنان خان گولہ بلیدی، محمد عرفان گولہ بلیدی ودیگر بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
میٹنگ میں ممبر سازی اور ماہانہ یونین فنڈ پر بھی بات چیت کی گئی ۔آخر میں مرکزی صدر آل پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیئر ایسوسی ایشن سردار اقبال احمد خان بجارانی اور مرکزی چیئرمین سخی سردارزادہ فیصل خان گولہ بلیدی کا پیغام کارکنوں کو پہنچایا اور تنظیم سازی مزید وسعت دینے کی تلقین کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588868