کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران صحبت پور تا کشمور روڈ منصوبہ کے دو ایس ڈی اوز کو سائیٹ پر غیر حاضر پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ایکسین ضلع صحبت پور کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے زیر تعمیر صحبت پور تا کشمور منصوبے پر سرپرائز وزٹ کے موقع پر کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران مذکورہ منصوبہ میں ناقص میٹریل اور سست روی کا شکار پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی غیر ذمہ داری اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرونگا اور اس حوالے سے اس قسم کے سرپرائز وزٹ پورے صوبے میں کرونگا ۔
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ صوبے کے انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی کے ہر شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں بلخصوص روڈ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اگر ان ترقیاتی منصوبوں پر متعلقہ عملہ اس قسم کی کوتاہی دکھائی گی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553946