اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ صحبت پورکے دورے کے بعد براستہ سڑک اور ہیلی کاپٹر پینے کا پانی پہنچایا جارہا ہے،سیلابی پانی نکالنے کےلئے 20 اضافی پمپ بھی پہچا دیئے گئے ہیں ۔
جمعرات کواپنے ٹویٹ میں کہاکہ میرے گزشتہ روز صحبت پور بلوچستان کے دورے کے بعد 15 ٹن صاف پانی اور 1.5 لاکھ مچھر دانیوں کی فراہمی فوری بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔
گزشتہ رو ز دو ہیلی کاپٹروں اور ٹرکوں کے ذریعے پانی پہنچایا گیااور (آج )جمعرات کو مزید پانی پہنچایا جائےگا جبکہ سیلابی پانی نکالنے کے لئے 20 پمپ بھی صحبت پور پہنچا دیئے جائیں گے۔