صحبت پور۔ 30 مارچ (اے پی پی):صحبت پور پولیس نے روپوش ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے4روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ضلعی پولیس صحبت پورکےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولیس تھانہ سنہڑی اور پولیس تھانہ صحبت پور کی کارروائی 04 مطلوب روپوش ملزمان گرفتار اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ایس ایچ او صحبت پور سب انسپکٹر عبد المجید پیچوہو نے کارروائی کرکے روپوش ملزم سکندر گولہ کو گرفتار کر لیا،
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او سنہڑی سب انسپکٹر محمد صلاح رئیسانی نے کارروائی کرتے ہوئے 03 مطلوب ملزمان, محمد رحیم ،یاسین،گل خان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ، ملزم گل خان سے ایک ضرب ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور 08 دانہ گولیاں برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔