28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کو سہولیات دینا حکومت کی...

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،سردار سلیم حیدر خان

- Advertisement -

لاہور۔9فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کے منصوبے شروع ہونے چاہئیں۔وہ گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفد میں صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر حسیب ، وائی ڈی اے پی ائی سی صدر ڈاکٹر اعجاز کھرل اور ڈاکٹر عرفان اسلم، ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر عالیہ سمیت دیگر شامل تھے،وفد نے گورنر پنجاب کو پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی، ایم ڈی ایم ایس اور ڈپلومہ پروگرام اور یونیورسٹیز کے مسائل، پی آئی سی میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کی مداخلت کے متعلق آگاہ کیا۔گورنر نے تمام معاملات خصوصا یونیورسٹیز کے معاملات پر ایکشن لینے کا اعادہ کیا اورگورنر ہائوس میں ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو وائی ڈی اے اور گورنر کے درمیان معاملات اور فالو اپ رکھے گا۔

- Advertisement -

وفد نے گورنر پنجاب کو کنونشن پر مدعو کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ طب مسیحائی کا شعبہ ہے۔اس سے وابستہ افراد غریب اور مستحق مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار ئی تو پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں