صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

133
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید کی ملاقات

شیخوپورہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں یہ اعزاز مسلم لیگ ن کی حکومت کو حاصل ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب منعقد کرایا ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ میں تیسرا وزیر اعلی پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراونڈ بنائے جاریے ہیں اس سے گراس روٹ لیول کے ٹیلنٹ کو آگے آ کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گےتقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے مختلف قومی کھیلوں میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال، عطیہ افتخار، سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر،سابق ایم پی اے رانا محمود الحق سمیت طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔