صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا،مریم نوا زکا انسداد ٹی بی کے عالمی دن پر پیغام

106
World TB Day

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کادن ٹی بی کے مکمل سدباب کیلئے ہمارے غیر متزلز ل عزم کا اظہار ہے،ٹی بی قابل علاج اورعوام میں اس بارے آگاہی بہت ضروری ہے،صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔

وزیراعلی نے کہا کہ بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے،ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی جان موثر علاج سے بچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے بچائوکیلئے معاشرے کے طبقے کی معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا پڑے گا، ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد تر ک نہیں کی جائے گی اور اس کے سدباب کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والی مائوں،بہنوں اوربیٹیوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔