اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کی 72 فیصد آبادی جو قدرتی گیس سے محروم ہے، کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔