بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات تک عالمگیر رسائی انسانیت کامشترکہ وژن ہے اور بنی نوع انسان کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر کی کوششوں کا لازمی جزو ہے ۔ باﺅ فورم برائے ایشیاءکے گلوبل ہیلتھ فورم کی افتتاحی تقریب کے نام اپنے خط میں انہوں نے توقع ظاہرکی کہ فورم عالمی سطح پر بہتر صحت کے فروغ کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ مفید تجاویز دے گا ۔ دنیا بھر کے انسانوں کی فلاح کے لئے صحت سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا اور ہیلتھ انڈسٹریز کی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے گا نائب وزیر اعظم سن چن لین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین عشروں سے صحت کے لئے عالمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے جس نے ایشیاءاور افریقہ سمیت 71 ممالک کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں اور تقریباً 28 کروڑ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کیں