صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا،ڈاکٹر ندیم جان

85
Dr. Nadeem Jan
Dr. Nadeem Jan

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا،صحت کے شعبہ میں چیمبر کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ترجمان کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر نے ڈاکٹر ندیم جان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ چیمبر نے ڈاکٹر ندیم جان کے انقلابی اقدامات اور اصلاحات کو سراہا ۔

اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار قلیل مدت میں کسی وزیر نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلیے انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ آنے والی حکومت آپ کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں آپ کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وقار کی سر بلندی کیلئے دن رات کام کیا ہے۔ ملکی کی معیشیت کی بہتری کیلیے ایکسپورٹ کو بڑھانے کےلئے عملی اقدامات کیے۔فارما انڈسٹری کی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔ فارما پاک کے منصوبے کا آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارما پارک کے منصوبے کی وجہ سے فارما انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔ چیمبر آف کامرس صحت کے شعبے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔ ہسپتالوں میں غریب اور پسماندہ افراد کےلئے آپ کی خدمات مثالی ہونی چاہیئے۔معاشرے میں مخیر حضرات اور سرمایہ دار لوگوں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ اس ملک کا آپ پر قرض ہے دکھی انسانیت کی خدمت میں آپ لوگوں کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ہو گا۔