اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وزارت صحت میں اپنے دفتر کا دورہ کیا ۔وزارت صحت کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔وفاقی وزیر صحت نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ،تمام افسران محنت لگن اور جذبے سے کام کریں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی سے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی خدمت کروں گا ، موجودہ حکومت سماجی شعبے پر خصوصی توجہ دے گی،ہم عملی اقدامات اور انتھک کام کےذریعے صحت کے شعبے میں نمایا ں بہتری لائیں گے۔گڈگورننس کے ذریعے ہر شعبے میں بہتری کو یقینی بنائیں گے،موجودہ حکومت اصلاحات لانے اور غریب اور پسماندہ عوام کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔