14.9 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںصحت کے شعبے میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ذیابطیس سمیت دیگر...

صحت کے شعبے میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ذیابطیس سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صحت کے شعبے میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ذیابطیس سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔احسن اقبال نے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے فوری اقدامات اور عوامی آگاہی مہم پر زور دیا ۔

پاکستان میں ذیابطیس، ہیپاٹائٹس، پولیو اور سٹنٹنگ جیسے مسائل سنگین نوعیت کے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اور وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن صحت کے نظام کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔مصطفیٰ کمال کی بطور وفاقی وزیر صحت تقرری کے بعد یہ ان کا پہلا اجلاس تھا جس میں انہوں نے صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں کوششیں جاری رکھی جائیں تو صحت کے اشاریوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں