خاران ۔25جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی نے کہا کہ صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں دیہی علاقوں میں لوگوں کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے واشک کے تعصیل بسیمہ میں آر ایچ سی سیاہوزئی بی ایچ یو کرہ گئی۔میڈیسن اسٹور اور سیاہوزئی میں زیر تعمیر نئے آرایچ سی بلڈنگ کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں کا معائنہ کے دوران کیا۔
اس موقع پر پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مشتاق احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی نے کہا کہ دورافتادہ اور دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارے اولین ترجیح ہوگی جبکہ غیر حاضر اسٹاف کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ان کے خلاف سخت قانون کاروائی کی جائے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292247