24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںصحرائے تھر کے حسین پرندے مور بیماری میں مبتلا، موروں کی بیماری...

صحرائے تھر کے حسین پرندے مور بیماری میں مبتلا، موروں کی بیماری کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

- Advertisement -

تھرپارکر ۔ 27 اپریل (اے پی پی):صحرائے تھر کے حسین پرندے مور بیماری میں مبتلا، موروں کی بیماری کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھر میں شدید گرمی اور پانی کی کمی سے ایک ہفتے میں دو سے زائد مور پرندے ہلاک، صحرائے تھر کی خوبصورتی کے مرکزی کردار اور سندھ کا قومی پرندہ قرار دیا گیا مور پرندہ پانی کو ترسنے لگا، درجنوں مور ہلاک ہوگئے۔ تھرپارکر میں شدید گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے مور پرندوں میں رانی کھیت بیماری پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے تھرپارکر میں روزانہ مور پرندے ہلاک ہو رہے ہیں اور سینکڑوں پرندے بیماری مبتلا ہیں، جو علاج نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کے ہلاک ہو رہے ہیں،

تھرپارکر کے نواہی گاؤں مٹھڑیو سومرا، کھاکھنیار، کھاری پسایہ، دونہائی، سینگالو، کوٹڑیو بجیر سمیت دیگر گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو سے زائد مور پرندے رانی کھیت بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں، تھرپارکر وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز ٹلپور کا کہنا ہےکہ موروں کو تھر میں خوراک تو مل جاتی ہے لیکن پانی نہيں مل پاتا ہے، مقامی افراد کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر میں روزانہ مور پرندے ہلاک ہو رہے ہیں، ہماری ٹیمیں مختلف گاؤں میں جا کر علاج کیا ہے،

- Advertisement -

مور پرندے پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں، مقامی افراد ہاشم سومرو، ساجد بجیر، محمد بجیر، پریم سنگھ ٹھاکر، شادی پسایہ سمیت دیگراں کی دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔ اگر ان کا وقت سر علاج نہ ہو سکا تو نسل کشی ہونے کا خدشہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں