قاہرہ۔ 24 مارچ (اے پی پی) مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما علاقے سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میں بم دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار جاں بحق جبکہ جھڑپوں میں داعش سے وابستہ گروپ کے 15 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔مصری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں کا تعلق انصار بیت المقدس سے ہے۔