32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدرمارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کانرسریوں کو  مسمار کرنے میں ملوث تمام ذمہ...

صدرمارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کانرسریوں کو  مسمار کرنے میں ملوث تمام ذمہ داران کا فوری احتساب کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):مارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالوہاب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے ٹریک کے ساتھ قائم شدہ نرسریوں کو  مسمار کرنے میں ملوث تمام ذمہ داران کا فوری احتساب کرنے اور نرسریوں کو مکمل مالی معاوضہ ادا کرکے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ارتضیٰ شیرازی، چیئرمین بشیر انصاری و دیگر کے ہمراہ بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ارتضیٰ شیرازی کا کہنا تھا کہ متاثرہ نرسری مالکان نے وزارت ریلویز سےشفاف انداز میں ہونے والی اوپن بولی کے ذریعے یہ نرسریاں قانونی طور پر ہونے والے معاہدےکے تحت حاصل کی تھیں،نرسری مالکان نے نرسریوں کی تعمیر، نایاب پودوں اور بیجوں کی درآمد، گرین ہاؤسزکی تعمیر پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی

یہ نرسریاں نہ صرف اسلام آباد کے ماحول کو سرسبز اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی تھیں بلکہ شہر کی ماحولیاتی بہتری ، شجر کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف قومی کوششوں میں بھی معاون تھیں ۔ اس اچانک اقدام سے نرسری مالکان کو تقریبا” 40 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ سینکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہو گئے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر انصاری نے کہا کہ یہ کارروائی بغیر کسی پیشگی نوٹس کے عمل میں لائی گئی۔ یہ اقدام نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی ، ہریالی اور موسمیاتی توازن کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث ہے،نرسری مالکان نے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی اقدام میں ملوث تمام ذمہ داروں  کا فوری احتساب کیا جائے، نرسریوں کو مکمل مالی معاوضہ ادا کرکے فوری طور پر بحال کیا جائےاور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کےباوجود عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599957

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں