صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

224
صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی
صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

نواب شاہ۔17جون (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔اس موقع پر صدر مملكت نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملكی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری عید نماز کے بعد لوگوں سے ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور علی حسن زرداری سمیت شہریوں نے نماز عید میں شرکت کی ۔