اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہوگا۔