صدرمملکت ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ کا تاشقند میں ملاقات کے دوران عزم

تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور چین علاقائی سلامتی ، خوشحالی اور عالمی امن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوںملکوں کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں اور وہ دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔دونوں رہنماوں …

تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور چین علاقائی سلامتی ، خوشحالی اور عالمی امن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوںملکوں کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں اور وہ دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔دونوں رہنماوں کے درمیان یہ اتفاق رائے تاشقند میں ملاقات کے موقع پر سامنے آیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود بھی موجود تھے۔ صدر مملکت کی معاونت مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے کی جبکہ چینی وفدمیں وزیر خارجہ وانگ ہی،وزیر تجارت گاو ہو چینگ اور دیگر اعلی حکام شامل تھے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر خطے ،خاص طور،افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے لیے میمورنڈم آف او بلی گیشن پر دستخط کرنے پر صدر مملکت کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اس تنظیم کا رکن بن کر خطے کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اے پی پی کو بتایا کہ ملاقات میں اقتصادی اور دفاعی شعبوں سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Leave a Reply