اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ11ستمبر وہ دن ہے جب ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بابائے قوم کے جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں جس کا پرچارقائداعظم نے ساری زندگی کیا۔ آج کا دن ہمارے لئے سوچ بچار کا دن ہے، ہمیں ایک لمحہ کے لئے توقف کرنا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ہم اپنے قائد کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرکے کس طرح کامیاب ہوسکتے ہیں۔