صدرمملکت ممنون حسین کا قائداعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

105

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہو کر اپنی صلاحیتیوں کو پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے وقف کرنے کا عہد کیا جائے۔ قائداعظمؒ محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرنے کہا کہ افکار قائد ہمیں فکرو عمل کی یکجائی کا پیغام دیتے ہیں، عزت نفس اور نظریاتی اساس پر ثابت قدمی سے جمے رہنا قائداعظم کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا، امانت اور دیانت ان کے ذاتی کردار کو قابل تقلید بناتے ہیں