صدرمملکت ممنون حسین کا لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

212
APP04-12 ISLAMABAD: May 12 - President Mamnoon Hussain addressing the Lahore Chamber of Commerce & Industry Annual Achievement Awards ceremony at the Aiwan-e-Sadr. APP

حکومت اقتصادی بحالی،ماس ٹرانزٹ سسٹم اور عوامی فلاحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے،حکومت کی آزادانہ پالیسیوں کے باعث کئی دوست ممالک سے سرمایہ کار پاکستانی کمپنیوں اورکاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،
صدرمملکت ممنون حسین کا لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی بحالی کےلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ ماس ٹرانزٹ سسٹم اور صحت و تعلیم کے شعبوں سمیت عوامی فلاحی منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ شب ایوان صدر میں لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس کی تکمیل کے بعد ملتان اورکراچی میں بھی نئے ماس ٹرانزٹ منصوبہ جات پرکام جاری ہے۔ صدرنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے ، آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان میں وسیع تر غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی ۔