صدرمملکت ممنون حسین کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام

135

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کرسمس کے پُر مسرت موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے وطنِ عزیز اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کرنے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں کررہی ہیں۔انہوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جو آج(اتوارکو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہاہے